PCE: تعلیمی ہفتہ 2026 کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک کے مقابلے سے، حافظ محمد بشارت کی خصوصی شرکت
ایف بی آئی ایس ای (FBISE) کا تعلیمی ہفتہ 2026 تلاوتِ قرآن پاک کے مقابلے سے پُرجوش انداز میں آغاز! وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام تعلیمی ہفتہ 2026 کے پہلے روز تلاوتِ قرآن پاک کے مقابلے کا…
ایف بی آئی ایس ای (FBISE) کا تعلیمی ہفتہ 2026 تلاوتِ قرآن پاک کے مقابلے سے پُرجوش انداز میں آغاز! وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے زیرِ اہتمام تعلیمی ہفتہ 2026 کے پہلے روز تلاوتِ قرآن پاک کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد طلبہ کی روحانی، اخلاقی، فکری اور تعلیمی تربیت کو فروغ دینا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ ڈاکٹر اکرام ملک، ڈائریکٹر فیڈرل بورڈ مرزا علی اور ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ حافظ محمد بشارت صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن نے بطور مہمان شرکت کی، طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔ یہ خوبصورت تقریب طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور قرآن پاک سے محبت و وابستگی کو فروغ دینے کے عزم کی بہترین عکاس ہے